ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا آج بھی سلسلہ جاری

Apr 18, 2024 | 13:47

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل چوتھے روز اضافہ دیکھا گیا اور ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔اس کے بعد ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کمی واقع ہوئی اور ڈالر 278 روپے اور 25 پیسے پر آگیا۔یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد کاروبار کےاختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 40 پیسے تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 11 پیسے کم ہوکر 279 روپے 57 پیسے ہے۔

مزیدخبریں