ملت ایکسپریس میں خاتون پرتشددکےبعدہلاکت کےمقدمہ میں پولیس نےمقتولہ کی فیملی کوطلب کرلیا۔تفصیلات کےمطابق تھانہ جنی گوٹھ پولیس نے مریم کے خاندان کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا،پولیس نے تفتیش کے لیے مریم کے بھائی، دونوں بچوں اور رشتہ دار کو طلب کیا۔ذرائع کےمطابق مریم کی فیملی کو 20 اپریل کو تھانہ حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے ، 8 اپریل کو مریم کو ٹرین میں پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بنایا، کچھ دیر بعد اس کی لاش ملی تھی، مریم کے قتل کا مقدمہ 16 اپریل کو تھانہ جنہ گوٹھ میں درج کیا گیا تھا۔
ٹرین میں خاتون پرتشددکےبعدہلاکت،پولیس نےمقتولہ کی فیملی کوطلب کرلیا
Apr 18, 2024 | 13:53