نوال سعید خاموش رہتیں، ہوسکتا ہے شعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں: ابرارالحق

پاکستان کے مایہ ناز گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ اداکارہ نوال سعید کو آل راؤنڈر شعیب ملک سے متعلق خاموش رہنا چاہیے تھا کیونکہ ہوسکتا ہے شعیب تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں۔سوشل میڈیا پر ابرار الحق کا ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے میزبان کی جانب سے نوال سعید سمیت مختلف اداکاراؤں کے بارے میں پوچھا گیا اور رائے دینے کا کہا گیا۔گلوکار سے میزبان نے مہوش حیات، ماہرہ خان اور صبا قمر سے متعلق پوچھا جس پر ابرار الحق نے کہا کہ مہوش حیات کے اندر جوش ہے، انہیں زیادہ تر چمکیلی ٹائپ کے پروجیکٹس کرنے چاہیئں اور ماہرہ خان کو زیادہ کام کرنا چاہیے۔صبا قمر سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں کوئی سب سے بڑی اور منجھی ہوئی اداکارہ ہے تو وہ صبا قمر ہے۔نوال سعید سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ انہیں نہیں جانتے، وہ کون ہیں؟میزبان نے بتایا کہ حال ہی میں نوال سعید نے شعیب ملک سے متعلق بتایا تھا کہ کرکٹر انہیں میسیجز کرتے ہیں جس پر اسکینڈل بھی بنا تھا۔ابرارالحق نے اس پر کہا کہ نوال سعید کو شعیب ملک کے پیغامات کی بات پر پردہ ڈالنا چاہیے تھا، خدا نے بھی پردے ڈالنے کی بات کہی ہے۔اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے ابرارالحق نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام میں چار شادیاں جائز ہیں، ہوسکتا ہے کہ شعیب ملک تیسری شادی کرنا چاہتے ہوں۔نوال سعید نے کرکٹرز کے پیغامات بھیجنے سے متعلق کیا کہا تھا؟پاکستانی اداکارہ و ماڈل نوال سعید نےکرکٹرز کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات پر ایک بار پھر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹرز کو ایسے میسیجز نہیں کرنے چاہئیں کیوں کہ لوگ انہیں آئیڈیلائز کرتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اکثر لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے کوئی بیان کسی وجہ سے دیا ہے لیکن ماضی کے انٹرویو میں میرے منہ سے یہ بات بغیر کسی وجہ کے نکل گئی تھی لیکن وہ بات جھوٹی نہیں تھی۔اس پر شو میں شریک اداکاروں نے نوال سعید کو کرکٹر کا نام بتانے پر اصرار کیا ، جبران اور نادیہ خان نے سنگل کرکٹر کا نام لیتے ہوئے نسیم شاہ کا نام لیا جس پر نوال کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ میسیجز صرف سنگل کرکٹرز ہی کریں۔اس کے بعد میزبانوں نے شادی شدہ کرکٹرز کے نام لینے شروع کیے، سید جبران کا کہنا تھا کہ کہیں وہ افتخار تو نہیں ، نادیہ خان نے کہا کہ کہیں وہ شعیب ملک تو نہیں، تاہم نوال نے مسکرانے کے علاوہ کسی بھی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میسج تو کوئی بھی کرسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ کرکٹرز کو وہ میسج نہیں کرنے چاہیے تھے کیوں کہ میرا خیال ہے کہ لوگ اداکاروں سے زیادہ کھلاڑیوں اور ایتھیلیٹس کو آئیڈیلائز کرتے ہیں لہٰذا انہیں ایسے میسیجز نہیں کرنے چاہئیں۔

پاکستانی کرکٹرز بہت میسجز بھیجتے ہیں: نوال سعید کا انکشاف

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی ایک انٹرویو میں نوال سعید نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستانی کرکٹرز سوشل میڈیا پر میسجز بھیجتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ 'ساتھی اداکاروں کے نہیں بلکہ کرکٹرز کے بہت میسجز آتے ہیں جنہیں پڑھ کر میں حیران ہوتی ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ کا ویری فائیڈ بلیو ٹک ہے، آپ کیسے کسی لڑکی کو میسج کرکے اس کی تعریف کرسکتے ہیں؟'یہ کافی عجیب بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے'

ای پیپر دی نیشن