سوشل میڈیا پلیٹ فارم X نے نئے یوزرز سے پوسٹ لگانے کے لیے چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بظاہر اس اقدام کا مقصد اے آئی بائٹس سے نمٹنا ہے۔ نئے یوزرز سے چارجز لیے جانے کے حوالے سے ایک پوسٹ کے جواب میں X کے مالک ایلون مسک نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ہاتھوں مشکلات کا سامنا ہے۔ bots کے حملے روکنے کے لیے اب معمولی سی فیس لینا لازم ہوگیا ہے تاکہ مشکلات میں کمی واقع ہو۔ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اس وقت جو میکینزم کام کر رہا ہے اُس کے ذریعے مصنوعی ذہانت والی ٹولز کے لیے آگے بڑھنا بہت آسان ہے۔ فیس چارج کیے جانے کی صورت میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ اس سلسلے میں انہوں نے چیٹ جی پی ٹی کا حوالہ بھی دیا۔ ایک اور پوسٹ کے جواب میں ایلون مسک نے کہا کہ نئے یورزرز سے پہلے تین ماہ تک پوسٹنگ کے چارجز وصول کیے جائیں گے۔ اس کے بعد وہ اپنی تمام پوسٹنگز مفت میں کرسکیں گے۔
اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ لگانے کی فیس دینی ہوگی۔
Apr 18, 2024 | 15:53