یواے ای میں سیلاب:دبئی ایئرپورٹ دوبارہ فعال، سڑکوں کی بڑے پیمانے پر بندش تاحال برقرار

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ڈی ایکس بی) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ بارش اور سیلاب کی وجہ سے آنے والی بڑی رکاوٹ کے بعد ٹرمینل 1 اور ٹرمینل 3 پر کچھ آپریشنز دوبارہ شروع کر دیئے ہیں - لیکن امارات کے بیشتر حصوں میں بڑے پیمانے پر سڑکوں کی بندش تاحال برقرار ہے۔ایک بیان میں دبئی ایئرپورٹس کے ترجمان نے کہا کہ ڈی ایکس بی نے ٹرمینل 1 پر بین الاقوامی ایئر لائنز کی اندرونِ ملک آنے والی پروازیں بحال کر دی تھیں البتہ "بے مثال اور بدلتے ہوئے موسم" کی وجہ سے یہ پروازیں تاخیر کا شکار اور منتشر رہیں گی۔بیان میں کہا گیا، "ڈی ایکس بی ٹرمینل 1 سے روانہ ہونے والے مسافروں کو صرف اس صورت میں ٹرمینل پر آنا چاہئے جب انہیں پرواز روانگی کے بارے میں ان کی ایئر لائن سے تصدیق موصول ہوئی ہو۔ برائے کرم اپنی پرواز کی صورتِ حال کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں۔"بعد میں ایک بیان میں دبئی ایئرپورٹس کے ترجمان نے یہ بھی کہا، دبئی انٹرنیشنل (ڈی ایکس بی) میں اب ایمریٹس اور فلائی دبئی کی پروازوں کے لیے چیک ان دوبارہ کھول دیا گیا ہے جن کا آپریشن ٹرمینل 3 سے ہو لیکن تاخیر سے خبردار کیا جاتا ہے۔فی الحال ٹرمینل 3 کے چیک ان ایریا میں مہمانوں کی بڑی تعداد ہے۔ مسافروں کو صرف اس صورت میں ٹرمینل 3 پر آنا چاہیے جب ان کے پاس پرواز روانگی کے بارے میں ان کی ایئر لائن سے تصدیق کی گئی ہو۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ پرواز کی صورتِ حال کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں۔ ہم مہمانوں کو جلد از جلد فارغ کرنے اور ہر ایک کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔"

خلیجی ملک نے منگل کے روز اپنی جدید تاریخ میں 24 گھنٹے کے عرصے میں سب سے زیادہ بارش دیکھی جو 1949 میں موسمیاتی ڈیٹا ریکارڈنگ شروع ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔اس نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر خلل پیدا کیا ہے جس کا نقصان دبئی کو اٹھانا پڑا ہے۔ملک کی روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق امارات بھر میں سڑکوں کی بندش تاحال برقرار ہے۔

 اتھارٹی نے کہا کہ متأثرہ سڑکوں میں سے دبئی فیسٹیول سٹی مال کے سامنے شارعِ رباط، پارک الخیل روڈ کے سامنے الصفا روڈ، پولیس اسٹیشن کے بالمقابل برشا، امارات روڈ کی طرف دونوں سمتوں میں، ارابیلا کمیونٹی، اتحاد روڈ کے بالمقابل دونوں سمتوں میں بند ہے، شارجہ کے قریب ہوائی اڈے کے سامنے ند الحمر، دبئی ہیلتھ سٹی، شیخ محمد بن زید روڈ کی طرف دونوں سمتوں میں بند، مردف کے سامنے، شارجہ کی طرف، شیخ راشد روڈ، لولو ہائپر مارکیٹ کے قریب، شیخ زید روڈ، ٹائمز اسکوائر کے بالمقابل دونوں سمتوں میں بند ہیں۔

منارا روڈ، میدان روڈ کے خارجی راستے میں، الفایہ روڈ اور جبل علی کے درمیان دونوں سمتوں میں، شارع حصہ کی طرف جانے والا راستہ بند ہے جبکہ دبئی ساؤتھ سے ایکسپو سٹی تک بھی سڑکیں بند ہیں۔

ای پیپر دی نیشن