انگشتیا : پولیس ہیڈکوارٹرز میں خودکش ٹرک دھماکہ‘ 20 ہلاک‘ 70 زخمی

نازران (اے ایف پی) روس کے جنوب میں ایک پولیس ہیڈکوارٹرز میں خودکش ٹرک دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق انگشتیا کے شہر نازران میں حملہ آور نے بارود سے بھرا ایک ٹرک پولیس کے ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے سے اس وقت ٹکرایا جب اہلکار معمول کی حاضری کیلئے جمع ہو رہے تھے۔ دھماکے کیلئے تقریباً 20 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جس سے قرب و جوار کی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ حکام نے اس واقعہ کے بعد 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ 1991ء سوویت یونین کے حصے بخرے ہونے کے بعد سے انگشتیا، چیچنیا اور دیگر جنوبی ریاستوں میں علیحدگی پسندوں سے روسی افواج برسرپیکار ہیں دریں اثناء چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی کے مضافات میں مجاہدین اور پولیس کے درمیان جھڑپ چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دو مجاہدین بھی مارے گئے۔ ادھر چیچنیا کے ہمسایہ خطے داغستان میں پولیس کی فائرنگ سے تین مجاہدین مارے گئے۔

ای پیپر دی نیشن