وقت نیوز سے بات کرتے ہوئے سردار ذوالفقارکھوسہ کا کہنا تھا کہ وفاق نے پنجاب حکومت کو سیلاب کی پیشگی اطلاع نہیں دی اور نہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد کوئی مالی مدد کی گئی۔ سیلاب سے پنجاب میں اسی ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے اور متاثرین کی بحالی کے لیے بھی زرکثیر کی ضرورت ہے۔
انھوں نےاس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سیلاب سے صوبہ پنجاب میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوششوں سے صوبے کی مشینری ایک یونٹ بن کرسیلاب میں گھرے ہوئے لوگوں کی مدد کررہی ہے۔ صوبائی وزراء سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔ متاثرین کو وبائی امراض سے بچانے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیمیں طبی سہولتیں فراہم کررہی ہیں