قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زراعت نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث ان علاقوں میں دیئے گئے قرضے معاف کرنے کی سفارش کی ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس چیئرمین چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرزراعت نذر محمد گوندل نے کہا کہ حالیہ سیلاب میںوفاقی حکومت کی بہتر منصوبہ بندی کی وجہ سے پاسکو کے پاس گندم کے جو ذخائرموجود تھے ان کا ایک دانہ بھی ضائع نہیں ہوا جبکہ پنجاب میں ستائیس ہزارٹن گندم ضائع ہوئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بیج ، مشینری اورآئندہ فصلوں کے لئے قرضہ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زراعت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات اوربحالی کا جائزہ لینے کے لئے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کی سفارش کی ۔

ای پیپر دی نیشن