امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ سیلاب سے نقصان کی ذمہ دارمرکزی اورصوبائی حکومتیں ہیں ،جنھوں نے سیلاب کی بروقت اطلاع کے باوجود لوگوں کو بچانے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کے ۔

Aug 18, 2010 | 00:43

سفیر یاؤ جنگ
سید منور حسن نے یہ بات سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد لاہورپریس کلب میں نیوز کانفرنس میں کہی ۔انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ،صوبہ خیبرپختون خوااورسندھ کی حکومتوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں سیلاب سے اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں اور تباہی مچی۔ سید منورحسن کا کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ادراک ہے مگروہ امدادی سامان اوررقوم پاکستان کی حکومت کودینے کے لیے تیارنہیں اوراین جی اوزکے ذریعے اس کی تقسیم چاہتی ہے۔ حکومت سوچے کہ اس پراعتبارکیوں نہیں کیا جارہا انھوں نے منڈا ڈیم سمیت تمام ڈیم فوراً بنانے ،متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کے یوٹیلٹی بل معاف کرنے ،مفت مویشی فراہم کرنےاور انھیں بلاسود قرضے دینے کا مطالبہ بھی کیا۔
مزیدخبریں