تونسہ ، گدو اور سکھربيراج کے مقام پر بدستور اونچے درجے کا سيلاب برقرار ہے ۔

Aug 18, 2010 | 17:03

سفیر یاؤ جنگ
ارسا کے مطابق چشمہ ، کالاباغ، ہيڈ پنجند ، تريموں اور کوٹری کے مقام پر درميانے درجے کا سيلاب ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد چار لاکھ تینتالیس ہزارسات چوالیس اور اخراج چار لاکھ تیس ہزارنو سو چوالیس کيوسک ہے۔ چشمہ بيراج پر پانی کی آمد اوراخراج چار لاکھ نوے ہزارآٹھ سو اٹہتر کيوسک ہے ۔ تونسہ بيراج کے مقام پر پانی کی آمدپانچ لاکھ نوے ہزارچار سو چھبیس کيوسک اوراخراج پانچ لاکھ انہتر ہزارچھبیس کيوسک ہے۔ گدو بيراج کے مقام پر پانی کی آمددس لاکھ سینتیس ہزارچھ سو دس کيوسک اور اخراج دس لاکھ سینتیس ہزاربہتر کيوسک ہے۔ سکھر بيراج کے مقام پر پانی کی آمددس لاکھ پچیس ہزارپانچ سو پینتالیس کيوسک اوراخراج نو لاکھ تیرانوے ہزارآٹھ سو اسی کيوسک ہے۔  ہيڈ تريموں کےمقام پر پانی کی آمداوراخراج ایک لاکھ اکہتر ہزارپانچ سو باون کيوسک ہے۔ دريائے چناب ميں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد نوے ہزارتیرہ کيوسک جبکہ اخراج اٹھاون ہزارتین سو نوے کيوسک ہے۔ تربيلا ڈیم میں پانی کی سطح پندرہ سوپینتالیس اعشاريہ بائیس فٹ،ڈيم ميں پانی کی آمد تین لاکھ ستاون  ہزارتین  سو کيوسک جبکہ اخراج تین لاکھ اٹھائیس ہزارسوکيوسک ہے۔ تربيلا ڈيم ميں پانی کی سطح انتہائی سطح سے پانچ فٹ کم رہ گئی  ہے۔  آبی ذخائر اورگدو بيراج پر پانی کی آمد ميں کمی کاسلسلہ جاری ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بارہ سو چھ  فٹ ، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج چھیاسٹھ ہزار ستتر کيوسک ريکارڈ کيا گيا۔
مزیدخبریں