وفاقی وزیر پیڑولیم نوید قمر کا کہنا ہے سیلاب زدگان کی فوری امداد کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، تاہم حکومت کے ساتھ مخیر حضرات بھی بڑھ چڑھ کر امدادی کاموں میں حصہ لیں۔

یہ بات اُنہوں نے کراچی میں  سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کا چیک وصول کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،  وفاقی وزیر نوید قمر کا کہنا تھا مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم ایک ہے، جبکہ حکومت متاثرہ علاقوں میں امدادی کام تیزی سے کررہی ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب بڑی آفت کی صورت میں آیا ہے، جس سے نمٹنے کے لئے حکومت ذہنی طور پر تیار نہیں تھی، تاہم اس کے باوجود سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف دینے کے لیے حکومت اور افواج پاکستان دن رات مصروف ہیں۔ اس سے قبل ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی ڈاکٹر فضل اللہ نے ایک کروڑ ساٹھ لاکھہ روپے کا چیک وفاقی وزیر کو پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن