چئیرمین ایچ ای سی جاوید لغاری نے کہا ہے کہ جعلی ڈگری جرم ہے چاہے وہ کسی بھی ادارے میں ہو،سیاسی جماعتیں نا اہل لوگوں کوٹکٹ نہ دیں

Aug 18, 2010 | 18:38

سفیر یاؤ جنگ
وقت نیوزکے پروگرام رائز اینڈ شائن میں گفتگوکرتے ہوئے جاوید لغاری نے کہا کہ ایچ ای سی ایک خود مختارادارہ ہے جو صرف وزیراعظم کوجوابدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام ڈگریوں کی پڑتال کرنا ہے،کسی کو نااہل قراردینا نہیں ۔الیکشن کے لئے ڈگری کی شرط نہیں ہونی چاہیے۔ چیرمین ایچ ای سی نے بتایا کہ تین سو سے زائد ڈگریوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔جاوید لغاری کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی فاروق لغاری کے خلاف بے بنیاد کیس بنائے گئےہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ایچ ای سی کا سب سے بڑامسئلہ فنڈزکی کمی ہے جبکہ پاکستان میں اعلٰی تعلیم کے حصول کی شرح پانچ فیصد ہے۔
مزیدخبریں