پاورسيکٹرکی جانب سے عدم ادائیگیوں کے باعث پی ايس او کا سرکلرڈيٹ ایک کھرب چونتیس ارب روپے سے تجاوز کرگيا ۔

Aug 18, 2010 | 18:41

سفیر یاؤ جنگ
وزارت پٹروليم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق پاور سيکٹر نے پی ايس او کومجموعی طور پرایک سو پچیس ارب روپے ادا کرنے ہيں۔ واپڈا پی ايس او کا پینتالیس ارب روپے کا نادہند ہے۔  اس کے علاہ حبکو اکیاون ارب ، کييپکو چوبیس ارب اور پی آئی اے اناسی کروڑ روپے کی نادہندہ ہوچکی ہے ۔ پی ايس او نے آئل ريفائنريوں کو چھیاسی ارب جبکہ مجموعی طور پر ایک سوسولہ ارب روپے ادا کرنے ہيں۔ پی ايس او کے ذمے ليٹر آف کريڈٹ کی مد ميں کويت پٹروليم اور ديگر کمپنيوں کے تیس ارب روپے واجب الادا ہيں ۔ ذرائع کے مطابق پی ايس او نے درپیش  مشکلات سے متعلق وزارت پٹروليم کو تحريری طور پر آگاہ کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر چالیس ارب روپے مانگ لئے ہيں۔
مزیدخبریں