جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہا ہے کہ قومی فلڈ ریلیف کمیشن فوری طورپر قائم کیا جائے۔

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے امیرجماعت اسلامی پنجاب نے کہا کہ قومی فلڈ ریلیف کمیشن میں پسند وناپسند کی بجائے اچھی شہرت کے حامل افراد کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اورریسکیو کا کام  کرنے والی فلاحی تنظیموں اورحکومتی اداروں پرمشتمل رابطہ کمیٹیاں بنائی جائیں تاکہ ریلیف کا کام منظم طورپرکیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اورالخدمت فاؤنڈیشن نے اکیاون فلڈ ریلیف کیمپ اورسینتیس میڈیکل کیمپ قائم کررکھے ہیں جہاں متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن