ڈینگی وائرس، لاہورمیں مزید کیس سامنے آئےہیں، صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی مریضوں کی تعداد چونسٹھ اورصوبے میں مجموعی تعداد ایک سواسی ہوگئی ۔

Aug 18, 2011 | 04:31

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق آج لاہورکے مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں چونسٹھ ڈینگی کے مریضوں کولایا گیا جن میں سے انتیس کےعلاوہ باقی تمام متاثرہ افراد کو طبی امداد دے کر فارع کردیا گیا۔ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دوسرے اضلاع فیصل آبادمیںدو،گوجرانوالہ،گجرات،سرگودھا، اورحافظ آباد میں ایک ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔مجموعی طور پر پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو اسی اور لاہور میں مریضوں کی تعداد ایک سو بیس سے زیادہ ہوگئی ہے۔جبکہ غیر سرکاری ذرائع کے مطابق ڈینگی کے مریضوں کی تعداد دوسو دس سے زیادہ ہے۔دوسری طرف سٹی ڈسڑکٹ انتظامیہ کے متعدد اعلانات کے باوجود کئی علاقوں میں تاحال ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے سپرے شروع نہیں ہوسکا۔
مزیدخبریں