ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نےکراچی کی صورتحال پروزیراعظم سے تشویش کا اظہارکرتےہوئےمطالبہ کیاہےکہ بےگناہ شہریوں کی جان وما ل کےتحفظ کےلیےبھرپورکردارادا کریں۔

وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی اکٹھے چلیں لیکن اس سازش کو کامیاب نہیں ہونےدیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں لیاری گینگ ملوث ہے۔ اس گینگ کےدہشتگردلوگوں کو بسوں سےاتارکرشناخت کےبعد قتل کر رہےہیں۔ الطاف حسین نے حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف بھرپورکردارادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پروزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بے گناہ شہریوں کے قتل کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر ہمیں بہت دکھ ہے۔ وزیراعظم نےالطاف حسین کو یقین دلایا کہ حکومت ، کراچی میں بے گناہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے اپنابھرپورکردارادا کرے گی ،وزیراعظم نے واضح کیا کہ اس سلسلےمیں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، رینجرزاوردیگرقانون نافذ کرنےوالے اداروں کےافسران کوہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن