کراچی میں جاری خون کی ہولی سے بے خبر حکمران اقتدار کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بعد آج صدر مملکت سے بھی ملاقات کریں گے۔

Aug 18, 2011 | 13:16

سفیر یاؤ جنگ
ایک طرف کراچی کو خون میں نہلایا جارہا ہے تو دوسری جانب ایم کیو ایم کو دوبارہ اقتدار میں شامل کرنے کے لئے انتھک محنت کرنے والے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد گزشتہ کئی دنوں سے اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان شراکت اقتدار کا فارمولہ طے کرنے کے لیےعشرت العباد نے آج دوبارہ وزیراعظم سے ملاقات کی اور حکومت میں شمولیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔گورنر سندھ نے وزیراعظم کو کراچی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔ وزریر اعظم نے کراچی میں قیام امن کے لیے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی اور گورنر سندھ کو بتایا کہ انہوں نے کراچی میں حالات کنٹرول کرنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر کراچی پہنچیں۔ وزیراعظم کے بعدڈاکٹر عشرت العباد صدر آصف علی زرداری سےملاقات کریں گے، جو آج صبح ہی بحرین سے وطن واپس پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں شراکت اقتدار کےمعاملات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔
مزیدخبریں