نیشل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے ترانوے فیصد شہریوں کی رجسٹریشن مکمل کرکے ا نتخابی فہرستوں کی پر نٹنگ کے بعد انہیں متعلقہ اضلاع کے الیکشن دفاتر بھیج دیا ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن پہلے سے چھاپے گئے فارم اور ووٹروں کی تصدیق کا عمل بایئس اگست سے شروع کرے گا ۔واضح رہے کہ جو پاکستانی اب تک قومی شناختی کاڈر نہیں بنوا سکے وہ گھر گھر مہم کے دروان قومی شناختی کاڈر کے حصول کے لیےدرخواست دے سکتے ہیں