پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آئندہ ماہ چین میں ہونے والی پہلی ایشین چیمپئینزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

Aug 18, 2011 | 14:48

سفیر یاؤ جنگ
ٹیم کا اعلان پی ایچ ایف کے چیف سلیکٹر حنیف خان نے اسلام آباد میں نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں ایک روزہ ٹرائلز کے بعد کیا۔ قومی ہاکی ٹیم کی قیادت محمد عمران کریں گے، باقی کھلاڑیوں میں عمران شاہ اور عمران بٹ گول کیپر، محمد عرفان، کاشف، محمد توثیق، ایم رضوان جونئیر، وسیم احمد، فرید احمد، ایم راشد، کاشف جاوید، وقاص شریف، شکیل عباسی، عبدالحسیم خان، ایم رضوان سنئیر، علی شان، شفقت رسول اور عمر بھٹہ شامل ہیں۔ سینئر کھلاڑی سہیل عباس، ریحان بٹ اور سلمان اکبر قومی ٹریننگ کیمپ میں شامل نہیں تھے تاہم چیف سلیکڑ حنیف خان کا کہنا تھا کہ اگر سینیئر کھلاڑیوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو انہیں ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ٹرائلز کے موقع پر پی ایچ ایف کے صدرقاسم ضیاء بھی موجود تھے۔ پہلی ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ تین سے تیرہ ستمبر تک چین کے شہراوڈور میں منعقد ہوگی۔ جس میں پاکستان اور چین کے علاوہ، بھارت، جنوبی کوریا، جاپان اور ملائیشیا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
مزیدخبریں