لاہور (اپنے نمائندے سے) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف نے نظریہ پاکستان کو نئی نسل تک پہنچانے کے حوالے سے جو نشاندہی کی ہے وہ ٹھیک ہے مگر یہ کام حکومت وقت کا ہے مگر اس کا بیڑہ نوائے وقت گروپ کے ایم ڈی مجید نظامی نے نوائے وقت اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے ذریعے اٹھا رکھا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت نئی نسل کو قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے روشناس کروائے، ماضی قریب میں ایک جنرل نے نظریہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور اب وہ خودساختہ جلاوطنی کاٹ رہا ہے۔ نظریہ پاکستان کی تعلیم کو عام کرنے کیلئے عوامی سطح پر حکومت کو تحریک چلانی چاہئے۔ این این آئی کے مطابق صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ نوازشریف نئے انتخابات کا مطالبہ کرنے سے پہلے پنجاب کی اسمبلی توڑ دیں، ملک کو تقسیم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، 2008ءکے الیکشن کے بعد آمر کی پالیسیاں جاری نہیں رکھنی چاہئیں تھیں۔
لیاقت بلوچ