ماسکو (اے ایف پی) سوویت یونین کے آخری سربراہ میخائل گورباچوف نے خبردار کیا ہے کہ روس میں سوویت دور کی اقتدار پر اجارہ داری والی غلطی نہ دہرائی جائے جس کے نتیجے میں سوویت یونین ختم ہو گیا تھا۔ سوویت انتہا پسندوں کی گورباچوف کی اصلاحاتی پالیسی کے خلاف بغاوت کے 20 سال مکمل ہونے پر گورباچوف نے کہا کہ روس کے پیچھے کی طرف جانے پر میں بہت افسردہ ہوں۔‘ ہم شرح اموات اور تعلیم کے معاملے میں افریقی ممالک کی طرح کم ترین سطح پر جا چکے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روس میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔
گورباچوف