بجلی کا شارٹ فال دوبارہ چار ہزارمیگاواٹ پر پہنچ گیا،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے روزہ داروں کو نجات نہ مل سکی۔

Aug 18, 2012 | 15:41

انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک میں بجلی کی کل پیداوار چودہ ہزار تہترمیگاواٹ اور طلب اٹھارہ ہزار پچھتر میگاواٹ ہے جبکہ شارٹ فال ایک مرتبہ پھربڑھ کر چار ہزار دو میگاواٹ کی سطح پرپہنچ گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بڑے شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ بارہ گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انھیں ماہ صیام کے دوران سحر اور افطار میں اذیت ناک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برداشت کرنا پڑا ہے لیکن حکومت  صرف دعوؤں اور وعدوں سے کام چلا رہی ہے۔

مزیدخبریں