لاہور (خصوصی نامہ نگار) مصر میں قتل عام نے فرعونوں کو بھی مات دے دی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے مرکزی سربراہ میاں محمد جمیل مصری فوج کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل عام کی۔ شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حقوق انسانی کے نام نہاد علمبرداروں کو مصر میں لاشوں کے انبار اور بہتے لہو کے دھارے نظر نہیں آرہے۔ میاں جمیل نے کہاکہ اسلامی تحریکوں کو کچلنے کا امریکی و اسرائیلی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام امتیاز مسلک و مذہب متحد ہو کر مصر اور شام میں قتل عام کے خلاف آواز اٹھائے۔ میاں جمیل مظلوم مصری عوام کی حمایت اور ظالم فوج کی مذمت میں امام کعبہ کے بیان کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب عالم اسلامی کے سلگتے مسائل کے حل اور مسلمانان کے رستے زخموں پر مرہم کیلئے او آئی سی کا فوری سربراہی اجلاس بلائے اور مصری و شامی فوجوں کوقتل عام سے روکنے کیلئے آواز بلند کرے۔