بجلی اڑھائی سال میں 6روپے یونٹ مہنگی ہوگی: اسحاق ڈار

کراچی (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔ ترجمان گورنر ہاﺅس کے مطابق وزیر خزانہ نے کے ای ایس سی کو 3 ارب 10 کروڑ روپے ادائیگی کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد کے ای ایس سی نے اضافی لوڈشیڈنگ موخر کر دی۔ وزیر خزانہ نے سٹیٹ بنک اور کراچی سٹاک بورڈ حکام سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے کہا ملک کو اس وقت معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے معاشی بحالی آئیگی۔ غیر ملکی کمپنیوں نے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے حکومت کے اقدامات سے جہاں سٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں تو اس سے عالمی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہفتہ کو چند فیصلے کئے گئے ہیں اور چھوٹے سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے چند اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سٹاک ایکسچینج، سٹیٹ بینک، سکیورٹیز اور ایکسچینج کمشن آف پاکستان کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 30 ستمبر سے پہلے وزارت خزانہ کو اپنی سفارشات پیش کریگی جس کو بعد میں نافذ کیا جائیگا۔ کامرس رپورٹر کے مطابق وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک دم نہیں ہو گیا ہے بلکہ ڈھائی برس میں بتدریج 6روپے یونٹ مجموعی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے وفاقی بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ اوردیگراقدامات پر نظرثانی کے مطالبہ کو مسترد کردیا اورکہا کہ حکومت کو جی ڈی پی کے مقابلہ میں بہت کم شرح سے ٹیکس وصول ہوتا ہے اوروسائل کی کمی سے بجٹ کے خسارے سے ملکی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ہم نے سرکاری اخراجات میں بھی نمایاں کمی کی ہے۔ تاہم بجٹ کاخسارہ کم کرنے کیلئے آمدنی میں بھی اضافہ ناگزیر ہے۔اسحاق ڈار نے دیگرمعاملات اوربجٹ کے تضادات کے خاتمہ کیلئے ایک سفارشاتی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...