کوئٹہ (بیورو رپورٹ) تربت کے علاقے میں جمعیت علماءاسلام کے سابق سینیٹر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر اسماعیل بلیدی کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کردی جس سے انکا بھتیجا مجیب زخمی ہوگیا تاہم ڈاکٹر اسماعیل بلیدی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ملزمان فرار ہو گئے۔
تربت: جے یو آئی ف کے سینیٹر اسماعیل بلیدی کی گاڑی پر فائرنگ، بھتیجا زخمی
Aug 18, 2013