سکندر نے جو کیا اسکا ذاتی فعل تھا، پولیس ہمیں ہراساں کر رہی ہے، گھر سیل کر دیا، بھائی

Aug 18, 2013

لاہور (آن لائن) اسلام آباد کو ساڑھے پانچ گھنٹے تک یرغمال بنانے والے شخص سکندر حیات کے بھائی ناصر حیات نے کہا ہے کہ سکندر نے جو قدم اٹھایا وہ اسکا ذاتی فعل تھا مگر اس کے باوجود پولیس ان کے خاندان کے افراد کو ہراساں کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حیات کا کہنا تھا کہ سکندر کے فعل میں گھر والوں کا کوئی عمل دخل نہیں، ہمارا کسی غیرقانونی اور جرائم کے اقدام سے کوئی تعلق نہیں، سکندر نے جو قدم اٹھایا اسے ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔ ناصر حیات کا کہنا تھا حافظ آباد والا گھر پورے خاندان کا مشترکہ گھر ہے۔ ایک شخص کی وجہ سے پورے گھر کو سیل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے چادر اور چار دیواری کو بری طرح پامال کیا۔ 

مزیدخبریں