اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے ساتھ ڈپٹی ملٹری سیکرٹری اور بعد ازاں کنٹریکٹ پر وزیراعظم سیکرٹریٹ میں چیف آف پروٹوکول کی حیثیت سے تعینات ہونے والے فضائیہ کے افسر وقار احمد کا کنٹریکٹ ختم کردیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وقار احمد ابتدائی طور پر وزیراعظم کے اے ڈی سی کی حیثیت سے تعینات ہوئے تھے اور بعد ازاں ترقی کرتے ہوئے ڈپٹی ملٹری سیکرٹری بنے ائرفورس سے ریٹائر ہونے کے بعد انہیں کنٹریکٹ پر چیف آف پروٹوکول بنایا گیا تھا۔ ان کے کنٹریکٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔