4 بچوں کی ماں مبینہ طورپر سوتن کے ہاتھوں زہرخورانی سے ہلاک

لاہور (سٹاف رپورٹر) گلشن راوی میں 4 بچوں کی ماں کو سوتن نے مبینہ طورپر زہر دیکر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جی بلاک کے رہائشی میاں خالد کی وفات کے بعد اس کی دونوں بیویاں آسیہ اور ثمرین اکٹھی رہنے لگیں۔ گزشتہ روز آسیہ نے دودھ سوڈا پی لیا جس سے اس کی حالت بگڑ گئی جسے فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی۔ متوفی کے بہنوئی تنویر نے شک کیا کہ اس کی سالی کو زہر دیکر مارا گیا۔

ای پیپر دی نیشن