امریکی ریاست نیواڈا میں اڑن طشتریوں کی داستان، حقیقت کھل گئی

امریکی ریاست نیواڈا میں اڑن طشتریوں کی داستان، حقیقت کھل گئی

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ریاست نیواڈا میں ایریا ففٹی ون نامی علاقے کی حقیقت تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں اڑن طشتریاں نہیں بلکہ جاسوس طیاروں یوٹو کی آزمائش کی جاتی تھی۔ 1955ءمیں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ریاست نیواڈا کے صحرا کا ایک بڑا علاقہ خفیہ مشن کے لئے مخصوص کرتے ہوئے یہاں عام افراد کو داخل ہونے سے روک دیا تھا، اس علاقے کو ایریا ففٹی ون کا نام دیا گیا۔ یہاں کے بارے میں مشہور رہا کہ ہمارے سیارے پر آنے والی اڑن طشتریوں اور خلائی مخلوق پر تحقیق یہیں کی جاتی ہے لیکن بالآخر 60 سال بعد سی آئی سے نے اس علاقے کی حقیقت دنیا پر آشکار کر دی۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیواڈا کا یہ علاقہ یوٹو طیاروں کی آزمائشی پروازوں کے لئے مخصوص تھا، یہ قدم سرد جنگ کے زمانے میں اس جہاز کی صلاحیتوں کو سوویت یونین سے پوشیدہ رکھنے کے لئے اٹھایا گیا تھا۔
اڑن طشتریاں

ای پیپر دی نیشن