نئی دہلی(آن لائن) بھارتی اپوزیشن جماعت بی جے پی نے وزیر خارجہ سلمان خورشید کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کاکروچ کا لقب دے دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان نے اگر ایٹمی حملہ کیا تو کوئی اور محفوظ ہو نہ ہو کاکروچ کو کچھ نہیں ہوگا ۔ خاتون ترجمان نیناکشی لکھی نے ایک بیان میں سلمان خورشید کی جانب سے وزیراعلی گجرات نریندر مودی کو مینڈک قرار دینے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خورشید کی زبان بے لگام ہوچکی ہے۔ وہ سیاستدان اور وزیر لگ ہی نہیں رہے بلکہ ایک کاکروچ کی مانند ہیں جنہیں پاکستان کی جارحیت کا ادراک ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے ایٹمی حملہ کیا تو کوئی انسانی محفوظ رہے یا نہ رہے لیکن کاکروچ تو محفوظ ہی رہے گا اسلئے وہ مطمئن ہیں۔
کاکروچ محفوظ
” پاکستان نے ایٹمی حملہ کیا تو کوئی انسانی محفوظ ہونہ ہو ”کاکروچ“ کو کچھ نہیں ہوگا“
” پاکستان نے ایٹمی حملہ کیا تو کوئی انسانی محفوظ ہونہ ہو ”کاکروچ“ کو کچھ نہیں ہوگا“
Aug 18, 2013