ژوب: کانگو سے متاثرہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا،، مزید 2 افراد میں وائرس کی تصدیق

ژوب(این این آئی)ژوب شہرکارہائشی 25سالہ سلطان ولد عبدالجلیل کانگو بخار سے ایک نجی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ جبکہ دوافراد گلاب خان اور محمد صالح مزید متاثر ہوچکے ہیں۔ جنہیں کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ کانگو سے مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران کانگو وائرس سے چار افرادکی ہلاکت بھی متعلقہ حکام کو خواب خرگوش سے نہ جگاسکی۔ اس سے قبل مینا بازارکا رہائشی تعویز کانگو فیور کا شکار ہوئے تھے۔ جو چند روز قبل جاں بحق ہوگئے۔ مذکورہ گائوں کا کانگو سے متاثرہ ایک اور شخص عبداللہ جان بھی زندگی کی بازی ہارگئے۔ جبکہ مرجان نامی شخص کو سی ایم ایچ ژوب سے ملتان ریفر کردیا گیا لیکن جانبرنہ ہوسکے۔
ژوب/ کانگو

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...