لندن (آئی این پی) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری اورپانچویں ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو 244 رنز کی شرمناک شکست ، انگلینڈ نے سیریز 3-1 سے جیت لی ، بھارٹی ٹیم مسلسل دوسرا ٹیسٹ صرف اڑھائی روز میںہار گئی ، انگلینڈ کی بائولنگ کے سامنے گھر کے شیر بھارتی بلے باز بھیگی بلی ثابت ہوئے ، پہلی اننگز میں 148 اور دوسری میں صرف 94 رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔شرمناک شکست نے برطانیہ میں رہنے والے بھارتیوں کو شرمسار کردیا ، میدان میںٹیم کے خلاف نعرے بازی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 486 رنز بنائے تھے۔ روٹ کو مین آف دی میچ جبکہ جیمز اینڈرسن کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔
بھارت کو پانچویں ٹیسٹ میں شرمناک شکست، انگلینڈنے سیریز 3-1 سے جیت لی
Aug 18, 2014