کولمبو (سپورٹس ڈیسک) کولمبو ٹیسٹ میں چون رنز کی عمدہ اننگ کے ساتھ سری لنکا کے مایہ ناز بیٹسمین مہیلا جے وردھنے کا ٹیسٹ کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔ انہوں نے آخری اننگ میں پچاسویں نصف سنچری بنائی۔سرکولمبوٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انہوں نے پچاسویں نصف سنچری بنائی۔ الوداعی اننگز میں انہوں نے چون رنز سکور کئے۔ ایک سو انچاس ٹیسٹ میں گیارہ ہزار آٹھ سو چودہ رنز تقریبا پچاس کی اوسط سے سکور کئے جس میں چونتیس سنچریز اور پچاس ففٹیز شامل ہیں۔اڑتیس ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی کپتانی کی۔ ان کی قیادت میں آئی لینڈرز نے اٹھارہ ٹیسٹ جیتے، بارہ ہارے اور آٹھ ڈرا ہوئے۔ دوسوسے زائد کیچز بھی لئے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کی ڈبل سنچری بنانے والے بھارت کے راہول ڈریوڈ کے بعد دوسرے کرکٹر ہیں۔ مہیلا جے وردھنے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو پہلے ہی خیر باد کہہ چکے ہیں۔ وہ سری لنکا کو عالمی چیمپئن بنانے کی خاطر ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ تک تمام تر توجہ ایک روزہ کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔
سری لنکن سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کا ٹیسٹ کیریئر اختتام پذیر
Aug 18, 2014