عوام سے بھلائی یا پارٹی کے خلاف منظم سازش؟

مکرمی! میں آپ کے موقر روزنامہ کی وساطت سے ایک پکا مسلم لیگی ہونے کے باوصف وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمت میں ایک انتہائی روز مرہ اور ہر گلی محلہ میں پیش آنے والے معاملے کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ہر گلی محلے کے پرچون فروشوں کو اجناس اور بالخصوص دالیں فروخت کرنے کیلئے جو ریٹ لسٹ ڈی سی او لاہور کی جانب سے مہیا کی گئی ہے وہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ انداز میں تیار کی گئی ہے جس کی وجہ سے دکان داروں نے دالیں رکھنا بند کر دیا ہے۔ میری گزارش یہ ہے کہ زمینی حقائق کے مطابق دالیں و اجناس کی قیمتیں مقرر کروا کر ریٹ لسٹیں دکانداروں کو دی جائیں تاکہ دکاندار اپنا جائز منافع کما کر معیاری دالیں عوام کو ان کے گلی محلے میں مہیا کرسکیں اور دوسرے آپ کی پارٹی جو کرپشن فری ہونے کادعویدار ہے وہ کرپٹ دیہاڑی باز سرکاری اہلکاروں کو اپنی دیہاڑیوں لگانے کا چور راستہ فراہم کرنے کے عمل سے بچ سکے۔ (نعیم…گڑھی شاہو لاہور)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...