اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات 2013 میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر اسلام آباد کے ڈی چوک میں دیئے جانے والے دھرنوں کے بعد ضمنی انتخابات میں اب تک قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جن حلقوں سے ابھی تک پاکستان تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ان میں قومی اسمبلی کے حلقہ میں این اے 137 ننکانہ صاحب ، این اے 246 کراچی ، این اے 108 منڈی بہائوالدین، این اے 19 ہری پور جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پی پی 196 ملتان اور پی پی پی 100 گوجرانوالہ شامل ہیں۔