لاہور(سپورٹس رپورٹر)سانحہ اٹک کے باعث پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام گذشتہ روز ہونے والے ایونٹس ملتوی کر دیئے گئے ۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر طاہر سعید کے مطابق نئے سیڈول کے مطابق اب یہ ایونٹس 20 اگست سے لاہور ہی میں شروع ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں جوجسٹو اور سائیکل ریس کا انعقاد پاکستان کوچنگ سنٹر میں 20 اگست کو دو بجے کیا جائےگا جس میں ملک بھر سے مردوخواتین کھلاڑی شرکت کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ ان ایونٹس کی اختتامی تقریب بھی 20 اگست کو دوپہر 4 بجے منعقد کی جائےگی۔
سانحہ اٹک کے باعث سپورٹس بورڈ کے پروگرام ملتوی
Aug 18, 2015