لاہور (صباح نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے قومی ٹیم کی اولمپکس کوالیفائنگ راﺅنڈ میں ناکامی پر رپورٹ تیار کر لی ۔ کمیٹی نے فنڈز کی کمی اور کھلاڑیوں کا صلاحیت کے مطابق نہ کھیلنا ہاکی میں ناکامی کی وجہ قرار دے دیا ۔ اولمپکس کوالیفائنگ راﺅنڈ میں ناکامی کے بعد پی ایچ ایف نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ ناکامی کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ کمیٹی کے سربراہ سابق اولمپئن محمد اخلاق ہیں۔ کمیٹی ذرائع کے مطابق ملک میں ہاکی کا ڈومیسٹک ڈھانچہ ، فنڈز کی کمی اور کوالیفائنگ راﺅنڈ میں کھلاڑیوں کا صلاحیتوں کے مطابق نہ کھیلنا عبرتناک شکست کی وجہ بنا۔