اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) اسامہ بن لادن کی افغانستان سے ملنے والی پرانی وڈیو ٹیپس میں سے ایک میں اسامہ بن لادن نے اپنے ایک محافظ عمر کو شادی کے موقع پر بات چیت میں ایک منصوبے کا ذکر کیا تھا۔ان آڈیوٹیپس کے بارے میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے ماہر فلیگ ملر نے ایک کتاب مکمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن نے اپنے محافظ کی شادی کے دوران یہ کہا تھا کہ وہ بہت جلد ایک اچھی خبر سنیں گے۔ فلیگ ملر کے مطابق ان سے بالواسطہ طور پر نیویارک حملوں کا حوالہ دے رہا تھا۔ ایک حملے میں اسامہ کی ڈی بھی شامل ہے کہ اﷲ تعالیٰ ہمارے دوستوں کو کامیابی عطا کرے۔ فلیگ ملر نے اس کتاب میں کہا ہے کہ اسامہ نے ایک آڈیوٹیپ میں اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ وہ امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ جس طرح مہاتما گاندھی نے ہندوستان کی آزادی کے لئے برطانوی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیاتھا۔
اسامہ / ٹیپ