حکومت محکمہ بجلی میں انتظامی اصلاحات کرے: خورشید احمد

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) حکومت ملک میں محنت کشوں اور نوجوانوں کی بے روزگاری کے خاتمہ او فرسودہ مزدور قوانین فیکٹریز ایکٹ 1936؁، مائنز ایکٹ 1923؁، بوائلر ایکٹ 1910؁ ودیگر لیبر قوانین میں آئی ایل او کی توثیق شدہ کنونشنوں کے مطابق ترامیم کا نفاذاور کارکنوں کو مختلف صنعتی اداروں میں آئے دن کے المناک حادثات سے محفوظ کرانے کے لئے موثر انتظامات کرے، یہ مطالبات بختیار لیبرہال لاہور سے آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم سے کیا ۔سیکرٹری جنرل خورشید احمد نے کہا کہ حکومت قومی مفاد عامہ کے اداروں میں سیاسی مداخلت اور بد انتظامی ختم کرکے اس کی آئی ایم ایف و ورلڈ بینک کے دبائو پر مجوزہ نجکاری کی بجائے اس کی کارکردگی میں اضافہ کے لئے انتظامی اصلاحات کا نفاذ کرے ۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ میں کارکنوں کی بہبود کے لئے وفاقی وزارت خزانہ کے اکائونٹ میں رکھنے کی بجائے صوبوں کو جلد معقول رقم بھجوائیں حکومت سہ فریقی لیبر کانفرنس کا انعقاد کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...