راولپنڈی (نیوز رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل کے ختم قل پیر کی شام چک لالہ سکیم تھری میں ادا کئے گئے۔ اس موقع پر مرحوم کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی، قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کی گئی جس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری عبدالمجید، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ، عبدالوحید کاکڑ، جنرل (ر) محمد یوسف، سابق گورنر امیر گلستان جنجوعہ، سابق وفاقی وزیر راجہ نادر پرویز، سابق سفیر میجر جنرل (ر) محمود درانی، مولانا محمد احمد لدھیانوی، مولانا فضل الرحمن خلیل، صاحبزادہ سلطان احمد حسن، سابق سینیٹر آصف فصیح الدین وردگ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل نے شرکاءسے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام، پاکستان، کشمیر اور افغانستان کے بارے میں والد کی کمٹمنٹ بہت واضح تھی ہم ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
حمید گل / قل
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ حمید گل کا ختم قل، اہم شخصیات کی شرکت
Aug 18, 2015