پولیس نظام میں اصلاحات کی درخواست ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے منظور کر لی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں سے زیادتی کے واقعات کے خلاف اور قوانین میں موثر تبدیلی کے لئے دائر درخواست کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق کے روبرو جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا موجودہ قوانین میں خامیوں سے قصور جیسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پولیس کے تفتیشی نظام میں خامیوں سے بچوں کیخلاف مظالم بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے استدعا کی پولیس نظام میں اصلاحات لانے کا حکم دیا جائے۔ فاضل عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر عائد اعتراض ختم کر دیا۔
پولیس نظام

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...