کراچی (نیٹ نیوز) بھارتی اخبار ”اکنامک ٹائمز“ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے چین سے جنگی طیارے جے 10کا پہلا غیرملکی خریدار ایران نہیں بلکہ پاکستان ہو گا۔ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد چین ایران کو جے 10لڑاکا جیٹ فروخت کرنا چاہتا ہے تاہم پاکستان ان طیاروں کا پہلا خریدار ہو سکتا ہے۔ چین فوجی ماہرین ان طیاروں کو امریکہ کے ایف 16فالکن کے جدید وژن کا ہم پلہ قرار دیتے ہیں۔
بھارتی اخبار
چین سے جنگی طیارے جے 10کا پہلا خریدار پاکستان ہوگا: بھارتی اخبار
Aug 18, 2015