اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق مشاہد اللہ کے بیان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 184/3 درخواست دائرکردی گئی ہے۔ دراخوست گزار نے موقف اختےار کےا ہے سینٹر مشاہد اللہ کے بیان پر ہائی پروفائل کمشن بناےا جائے جو تمام معاملے کی تحقیقات کرے آڈیو ٹیپ کی تصدیق کے بعد ذمہ داری فکس کی جائے الزام غلط ثابت ہونے پر مشاہد اللہ پر ملک و قوم کی ساکھ کو نقصان پہچانے پر ذمہ داری عائد کی جائے، ان کی آڑٹیکل 62 کے تحت سینٹ کی رکنیت ختم کی جائے، مشاہد اللہ کا بیان غلط ہو تو مشاہد اللہ اور خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے اور اگر یہ بیان درست ہے تو اس حوالے سے جنرل یٹائرڈ ظہیر الاسلام سابق ڈجی آئی ایس آئی کے خلاف انڈر سیکشن 2(1) (d)آف آرمی ایکٹ 1952 کے خلاف ضاابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
مشاہد اللہ/ درخواست
مشاہداللہ کے بیان کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
Aug 18, 2015