لاہور ہائیکورٹ‘ پالتو بلے کے علاج میں غفلت برتنے والے ڈاکٹر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پالتو بلے کے علاج میں غفلت برتنے والے ڈاکٹرکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے حکومت کو 21 ستمبر کےلئے نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس ساجد محمود شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار پنجاب یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مسعود کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ویٹرنری ڈاکٹر اویس کے غلط انجکشن لگانے سے پالتو بلا دم توڑ گیا۔ ڈاکٹر اویس کے خلاف اندراج مقدمہ کا کیس پہلے ہی عدالت عالیہ میں زیرسماعت ہے‘ خدشہ ہے وہ ملک سے فرار ہو جائے گا لہٰذا اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
درخواست/ سماعت منظور

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...