کولمبو(این ا ین آئی+بی بی سی) سری لنکا کے آٹھویں پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ کامقررہ وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق سابق صدرمہندراراجاپاکسے کی جماعت فریڈم پارٹی کو برتری حاصل ہے تاہم انتخابی نتائج کا حتمی اعلان جمعرات کو کیا جائیگا۔ٹرن آئوٹ 65فیصدتک رہا،کامیاب امیدوارملک کا نیاوزیراعظم منتخب کریں گے،ملک میں انتخابی مہم تقریبا پرسکون ہی رہی اور تشدد کے واقعات میں چار افراد ہلاک ہوئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں پارلیمنٹ کی 225 نشستوں کیلئے ووٹنگ ہوئی۔