چیف جسٹس جواد خواجہ کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن کا اجلاس ‘بلوچستان ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنیکی سفارش

Aug 18, 2015

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس کامران ملا خیل، جسٹس محمد اعجاز سواتی اور شکیل احمد بلوچ کو مستقل کرنے کی سفارش کی۔ مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد کمیشن نے سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس سرمد جلال عثمانی، بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، اٹارنی جنرل سلیمان اسلم بٹ، سیکرٹری اطلاعات اور وزیر قانون پرویز رشید، پاکستان بار کونسل کے نمائندہ یاسین آزاد نے شرکت کی۔
جوڈیشل کمشن

مزیدخبریں