مفلوج قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کیخلاف حکم امتناعی میں 9 روز کی توسیع آئندہ تاریخ پر مہلت نہیں دینگے: ہائیکورٹ

Aug 18, 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سزائے موت کے مفلوج قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کے خلاف درخواست پر جاری حکم امتناعی میں نو روز کی توسیع کرتے ہوئے قیدی کے وکیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ جسٹس انوار الحق اور مسز جسٹس ارم سجاد گل پر مشتمل بنچ کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل شہر سے باہر ہیں اس وجہ سے وہ پیش نہیں ہو سکتے لہٰذا درخواست کی سماعت ملتوی کی جائے، جس پر بنچ نے کہا کہ سزائے موت پر عملدرآمد اٹھائیس جولائی سے روکا گیا ہے اور درخواست گزار کے وکیل پیش ہی نہیں ہور رہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے جواب آ چکا ہے اور عدالت اس کا فیصلہ کرنا چاہتی ہے لہٰذا آئندہ تاریخ سماعت پر کوئی مہلت نہیں دی جائے۔
ہائیکورٹ

مزیدخبریں