کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پی کے کے صوبائی رہنماﺅں نے بلاول ہاﺅس میں پیپلز پارٹی کے چی¿رمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جن میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر خانزادہ خان، سابق صوبائی وزیر ظاہر شاہ، سینیٹرروبینہ خالد، صوبائی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی ہمایوں خان، اطلاعات سیکریٹری لیاقت شباب اور خازن فرزند علی شامل تھے، سینیٹر شیری رحمان اور جمیل سومرو بھی موجو د تھے ،پیپلزپارٹی خیبرپی کے کے رہنما¶ں نے پارٹی چیئرمین کو خیبر پی کے کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال اورصوبے کی تنظیمی معاملات کے متعلق آگاہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کے رہنماو¾ں سے صوبے میں حالیہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی متعلق استفسارکیا، وفد سے بات چیت کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا اٹک خودکش حملے میں پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ سمیت 20 معصوم انسانوںکی شہادت اورپیپلزپارٹی کے ایم این اے اخوندزادہ چٹان کے معصوم بیٹے کے اغوا جیسے واقعات کے بعد دہشت گردی کے اژدہا کو ختم کرنے کیلئے متعلقہ ذمہ دار کو سخت اقدام اٹھانے ہوںگے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ملتان کے وفد نے بھی بلاول ہاو¾س میں ضلعی صدر محمد اکرم کاہلوں کی سربراہی میں چی¿رمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
بلاول ملاقات