کراچی: پروفیسر وحید الرحمن قتل کیس کا ملزم عدم شواہد کی بنا پر بری

کراچی (آن لائن) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پروفیسر وحید الرحمن قتل کیس میں گرفتار ملزم کو عدم ثبوت پر رہاکردیا۔پروفیسر وحید الرحمن قتل کیس کی سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر نے اے کلاس کی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق پروفیسر وحید الرحمن قتل میں گرفتار ملزم سمیع الزمان کے خلاف شواہد نہیں ملے۔ کیس میں مزید کوئی ملزم نہ تو گرفتار ہوا نہ ہی کوئی گواہ سامنے آیا۔ عدالت نے رپورٹ منظور کرتے ہوئے ملزم سمیع الزمان کو رہا کردیا۔ پروفیسر وحید الرحمن کو 29 اپریل کو ایف بی ایریا میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیاتھا جس پرپولیس نے گرفتار ملزم سمیع الزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔
بری

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...