وزیر اعظم نے انسانی حقوق سیکرٹریٹ بنانے کی منظوری دے دی

Aug 18, 2015

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم نواز شریف نے انسانی حقوق سیکرٹریٹ بنانے کی منظوری دے دی۔ سیکرٹریٹ انسانی حقوق سے متعلق عالمی معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے منظور کر دہ انسانی حقوق کا سیکرٹریٹ مستقل بنیادوں پر کام کرے گا، انسانی حقوق کے لئے ایک خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ سیکرٹریٹ انسانی حقوق سے متعلق عالمی معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا تاکہ وقت کے بدلتے جدید تقاضوں کے ساتھ جرائم کی تحقیقات اور پراسیکیوشن کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔ وزارت قانون نے نظام انصاف کو موثر بنانے اور انسانی حقوق کے حوالے سے اصلاحات پر مبنی سمری وزیر اعظم کو بھجوائی تھی جس کی روشنی میں وزیراعظم نواز شریف نے انسانی حقوق سیکرٹریٹ بنانے کی منظوری دی ہے۔
سیکرٹریٹ

مزیدخبریں